ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آر جے ڈی امیدواروں اور اتحاد پر آخری مہر لگائیں گے لالو پرساد

آر جے ڈی امیدواروں اور اتحاد پر آخری مہر لگائیں گے لالو پرساد

Sun, 10 Mar 2019 03:00:00  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ:09 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) آر جے ڈی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب اور اتحاد شریک پر پارٹی کے سربراہ لالو پرساد کا فیصلہ آخری ہوگا ۔آر جے ڈی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کے 10 سرکلر روڈ رہائش گاہ پر بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستی یونٹس کی بھی میٹنگ ہوئی۔ آر جے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے متفقہ طور پر لالو پرساد کو لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے تجویز کیا ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر نے بتایا کہ اس کے علاوہ پارٹی سربراہ کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اسی سوچ والی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی اختیاردیا گیا ہے ۔ چارہ گھوٹالہ معاملات میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پرساد رانچی کے قیدخانہ میں پس زنداں ہیں ۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آر جے ڈی کے لیڈر ہر ہفتہ کو جیل میں لالو سے ملتے ہیں جہاں انہیں تازہ واقعات سے مطلع کرایا جاتا ہے ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری قمر عالم کے ساتھ منوج جھا نے کہا کہ آر جے ڈی کی بہار اور جھارکھنڈ صوبائی یونٹ نے قرارداد منظور کیا ہے اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کو یہ اختیار دیا ہے کہ امیدواروں اور اتحادکے متعلق پارٹی میں لالو پرساد کا فیصلہ آخری ہوگا ۔ 


Share: